علم اور ٹیکنالوجی

سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق

سوشل میڈیا کا ایک گھنٹہ استعمال بچوں کی تعلیمی قابلیت متاثر کر سکتا ہے، تحقیق

اگر آپ کے بچے روزانہ سوشل میڈیا پر زیادہ وقت صرف کرتے ہیں تو یہ عادت ان کی تعلیمی قابلیت اور ذہنی کارکردگی پر منفی اثر ڈال سکتی ہے۔

یہ انکشاف امریکا کی کیلیفورنیا یونیورسٹی میں کی گئی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے، جس میں بتایا گیا کہ 13 سال سے کم عمر کے بچے اگر سوشل میڈیا پر زیادہ سرگرم رہیں تو وہ یادداشت، مطالعہ اور الفاظ کے ذخیرے سے متعلق ٹیسٹوں میں خراب کارکردگی دکھاتے ہیں۔

مطالعہ کے لیے طویل المدتی ڈیٹا کا استعمال

تحقیق میں طویل المدتی ایک مطالعے سے حاصل شدہ 6 ہزار سے زائد بچوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کیا گیا، جنہیں 9 سے 10 سال کی عمر میں تحقیق میں شامل کیا گیا تھا اور پھر 13 سال کی عمر تک مسلسل مانیٹر کیا گیا۔

بچوں کو ان کے سوشل میڈیا کے استعمال کے مطابق تین مختلف گروپس میں تقسیم کیا گیا:

37 فیصد نے وقت کے ساتھ سوشل میڈیا کا استعمال بڑھایا ، 6 فیصد روزانہ تین گھنٹے یا اس سے زیادہ وقت سوشل میڈیا پر گزارتے تھے۔

صرف ایک گھنٹہ روزانہ بھی نقصان دہ ثابت ہوسکتا ہے۔

حیرت انگیز طور پر، ایک گھنٹہ روزانہ سوشل میڈیا استعمال کرنے والے دوسرے گروپ کے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں بھی کمی نوٹ کی گئی۔ ان بچوں نے ذہانت سے متعلق ٹیسٹوں میں سوشل میڈیا سے دور رہنے والے بچوں کے مقابلے میں 4 سے 5 پوائنٹس کم اسکور حاصل کیے۔

تحقیق کا خلاصہ: سوشل میڈیا سے ذہنی نشوونما متاثر

ماہرین کے مطابق، اگرچہ یہ فرق کم محسوس ہوتا ہے، لیکن وقت کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر گزارا جانے والا وقت بڑھنے سے ذہانت پر پڑنے والے اثرات بھی شدت اختیار کر سکتے ہیں۔

یہ تحقیق سائنسی جرنل JAMA میں شائع ہوئی ہے اور والدین کے لیے یہ ایک اہم انتباہ ہے کہ وہ اپنے بچوں کے اسکرین ٹائم پر کڑی نظر رکھیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button