پاکستان

پاکستان : ہنزہ اور فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

پاکستان : ہنزہ اور فلپائن میں زلزلے کے جھٹکے، عوام میں خوف و ہراس

گلگت بلتستان کے علاقے ہنزہ اور گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.8 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اس زلزلے کی گہرائی 25 کلومیٹر تھی، جب کہ اس کا مرکز گلگت بلتستان کے شمال مشرق میں 90 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھا۔ زلزلے کے جھٹکوں کے بعد شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے، تاہم فوری طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

دوسری جانب فلپائن کے مختلف حصوں میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.7 ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کے باعث لوگ خوفزدہ ہو کر گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔ فلپائن میں یہ دو دن کے دوران آنے والا تیسرا زلزلہ ہے۔ دو روز قبل جنوبی ساحلی علاقوں میں 7.5 شدت کا زلزلہ آیا تھا، جس کے بعد متعدد ممالک میں سونامی کی وارننگ جاری کی گئی تھی۔ ابتدائی طور پر متاثرہ علاقوں کے رہائشیوں کو بلند مقامات پر منتقل کیا گیا، تاہم بعد میں وارننگ واپس لے لی گئی۔ فلپائن کے محکمہ ارضیات کے مطابق حالیہ زلزلہ منڈاناؤ کے علاقے میں داؤاؤ اورینٹل کے ساحلی قصبے مانائے کے قریب سمندر میں آیا، جس کی گہرائی 20 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button