
لکھنو۔ خاندان اجتہاد کے عالم مولانا سید محمد علی حیدر نقوی کے چالیسویں کی مجلس 12 اکتوبر 2025 بروز اتوار دن میں ساڑھے 12 بجے چھوٹا امام باڑہ میں منعقد ہوئی۔
تلاوت قرآن کریم کے بعد شعراء کرام نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
مولانا سید کلب جواد نقوی امام جمعہ لکھنو نے مجلس عزا کو خطاب کرتے ہوئے فرمایا: نماز و روزہ اور عبادات امام حسین علیہ السلام کا وعدہ ہیں اور مجالس عزا اللہ تعالی کا وعدہ ہے۔ لہذا جو مجالس عزا کی مخالفت کرتا ہے وہ دراصل خدا کی مخالفت کرتا ہے۔
مولانا سید کلب جواد نقوی نے مومنین کو اوقاف کے تحفظ کی جانب متوجہ کرتے ہوئے فرمایا: تحریک تحفظ اوقاف کو مضبوط کریں، تاکہ ہمارے اوقاف محفوظ ہو سکیں۔
مجلس عزا میں دینی، علمی، تعلیمی، سیاسی، سماجی، قومی شخصیات سمیت کثیر تعداد میں مومنین نے شرکت کی۔