شیعہ مرجعیت

شطرنج مطلقا حرام ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

شطرنج مطلقا حرام ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے دفتر کے شعبہ استفتاءات سے کمپیوٹر پر شطرنج اور دیگر کھیلوں کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال و جواب مندرجہ ذیل ہیں۔

سوال: شطرنج، تاش (پاسور) اور اسی طرح کے دیگر کھیل، اگر کمپیوٹر پر کھیلے جائیں تو ان کا کیا حکم ہے؟

جواب: شطرنج مطلقاً حرام ہے، اور شطرنج کے علاوہ دیگر کھیل اگر شرط بندی کے بغیر اور بغیر کسی مقابل فریق کے کھیلے جائیں اور عرف عام میں ان پر "جوئے کا کھیل” صادق نہ آئے، تو ان میں کوئی حرج نہیں۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مقلدین اپنے دینی اور شرعی سوالات دفتر مرجعیت کی رسمی ویب سائٹ پر پوچھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button