خبریں
نوبیل امن انعام 2025 وینزویلا کی سیاستدان ماریہ کورینا مچاڈو کے نام
نوبیل امن انعام 2025 وینزویلا کی سیاستدان ماریہ کورینا مچاڈو کے نام کر دیا گیا۔ سویڈن کی رائل سویڈش اکیڈمی آف سائنس کے سربراہ جورجین واٹن فریڈنس نے اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ مچاڈو کو یہ اعزاز ان کی ملک میں جمہوریت، انسانی حقوق اور پُرامن جدوجہد کے لیے خدمات کے اعتراف میں دیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ نوبیل امن انعام ہر سال اس شخصیت یا ادارے کو دیا جاتا ہے جو قوموں کے درمیان دوستی کو فروغ دینے، فوجی تناؤ کم کرنے اور عالمی امن کے قیام کے لیے نمایاں کردار ادا کرے۔
یہ انعام سویڈن کے مایہ ناز موجد الفریڈ نوبیل کی یاد میں دیا جاتا ہے، جنھوں نے اپنی دولت ایک فنڈ میں وقف کی تاکہ انسانیت کے لیے خدمات انجام دینے والوں کو سراہا جا سکے۔
نوبیل انعامات پہلی مرتبہ 1901ء میں تقسیم کیے گئے تھے۔