اسلامی دنیاتاریخ اسلام

غزہ میں جنگ بندی کا معاہدہ باضابطہ طور پر نافذ

میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ پٹی میں جنگ بندی کا معاہدہ جمعرات دوپہر باضابطہ طور پر نافذ ہوگیا۔ یہ اعلان اسرائیل اور حماس کے درمیان ہونے والے امن منصوبے کے پہلے مرحلے پر دستخط کے بعد سامنے آیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے "ٹروتھ سوشل” پر تصدیق کی کہ اس معاہدے کا مقصد آنے والے دنوں میں تمام قیدیوں کی رہائی کو یقینی بنانا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں فوجی کارروائیاں روکنے اور پیر تک قیدیوں اور فلسطینی اسیران کے تبادلے کی شق شامل ہے۔

قطر کی وزارتِ خارجہ کے ترجمان نے بتایا کہ شرم الشیخ میں ہونے والے مذاکرات کے دوران اس مرحلے کی شرائط پر اتفاق رائے ہوا۔
دوسری جانب، فلسطینی اسلامی جہاد تحریک نے زور دیا کہ یہ معاہدہ فلسطینی عوام کی استقامت اور قربانیوں کا نتیجہ ہے، کسی قسم کی رعایت نہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button