قرآن کریم میں عبادالرحمان سے مراد وہ لوگ ہیں جو خدا کی بندگی پر ایمان رکھتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
قرآن کریم میں عبادالرحمان سے مراد وہ لوگ ہیں جو خدا کی بندگی پر ایمان رکھتے ہیں: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 14 ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے سورہ فرقان کی آیت نمبر 63 کی جانب اشارہ کرتے ہوئے فرمایا: اس آیت شریفہ میں "عبادالرحمان” سے مراد خدا کے بندے ہیں۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: بعض انسان صرف تخلیق و آفرینش کے اعتبار سے خدا کے بندے ہیں، لیکن بعض ایسے بھی ہیں جو اپنے خداوند متعال کے سامنے بندگی کو دل سے تسلیم کرتے اور قبول کرتے ہیں۔
انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: اگرچہ تمام انسان، حتیٰ کہ شمر بھی خدا کا بندہ ہے، لیکن "عبادالرحمان” کے مفہوم میں حکم و موضوع کی مناسبت کے لحاظ سے مراد وہ نیک اور صالح بندے ہیں جو حقیقی طور پر خدا کی بندگی پر ایمان رکھتے ہیں۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔