
روس کے نائب صدر نے اعلان کیا ہے کہ ماسکو نے 22 عرب ممالک کے سربراہان اور عرب لیگ کے سکریٹری جنرل کو عرب ممالک اور روس کے درمیان پہلے سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دی ہے۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق، یہ اجلاس 15 اکتوبر کو ماسکو میں منعقد ہوگا، جس میں مشرقِ وسطیٰ، شمالی اور مشرقی افریقہ کے ممالک کے نمائندے شرکت کریں گے۔
روسیہ الیوم کی رپورٹ کے مطابق، اجلاس کا مقصد معیشت، تجارت، سرمایہ کاری، سلامتی اور توانائی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے طریقوں پر غور کرنا ہے۔
تجزیہ کاروں کے نزدیک، یہ اجلاس روس اور عرب ممالک کے درمیان تعلقات میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے، جو گزشتہ چند برسوں میں نمایاں طور پر فروغ پائے ہیں۔