ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
ولادت امام حسن عسکری علیہ السلام پر لکھنو میں محافل کا انعقاد
ولادت امام حسن عسکری علیہ السلام پر لکھنو میں محافل کا انعقاد
لکھنؤ۔ امام حسن عسکری علیہ السلام کے یوم ولادت باسعادت پر شہر کے مختلف مساجد، امام بارگاہوں اور مومنین کے گھروں پر محافل کا انعقاد ہوا۔
شبیہ روضہ سامرہ (غار والی کربلا) میں منعقد محفل کو مولانا علی متقی زیدی نے خطاب کیا بعد شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔
حسن کاٹیج نانک نگر میں سالانہ طرحی محفل منعقد ہوئی۔ جس میں مقامی اور بیرونی شعراء نے اپنے کلام پیش کئے۔
حوزہ ابو طالب علیہ السلام میں منعقد محفل میں اولا شعرا نے اپنے کلام پیش کئے بعدہ مولانا سہیل عباس نے محفل کو خطاب کیا۔
اسی طرح شہر کی مختلف مساجد اور امام بارگاہوں میں محافل کا سلسلہ جاری رہا۔