کھیرے کا پانی پینے کےحیران کن طبی فوائد کیا ہیں، جانیے
کھیرے کا پانی پینے کےحیران کن طبی فوائد کیا ہیں، جانیے
کھیرے میں کئی وٹامنز، اینٹی آکسائیڈنٹس اور دیگر غذائی اجزاء پائے جاتے ہیں، جو مختلف امراض سے تحفظ فراہم کرتے ہیں۔کھیرا ہڈیوں، جلد اور مسلز کے لئے بھی فائدہ مند ہے۔
گرمیوں میں کھیرے کا پانی ایک سستا اور صحت کے لئے مفید مشروب ہے۔روزانہ کھیرے کا پانی پینے سے جسم کو مناسب مقدار میں پانی فراہم ہوتا ہے۔
کھیرے کے پانی میں کیلوریز کی مقدار نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے، جس سے جسمانی وزن میں اضافہ نہیں ہوتا۔
کئی بار جسم میں پانی کی کمی ہونے پر پیاس کی بجائے بھوک کا احساس ہوتا ہے اور لوگ ضرورت سے زیادہ غذا جسم کا حصہ بنا لیتے ہیں۔
کھیرے پوٹاشیم کے حصول کا اچھا ذریعہ ہیں اور کھیرے کا پانی جسم کو زیادہ پوٹاشیم فراہم کرتا ہے، جس سے جسم میں نمکیات اور پوٹاشیم کا توازن بہتر ہوتا ہے اور بلڈ پریشر میں کمی آتی ہے۔
کھیرا کا پانی تیار کرنے کے لئے ایک جگ میں 8 کپ پانی، 2 عدد کھیرے (باریک ٹکڑوں میں کاٹ لیں) اور آدھا چائے کا چمچ نمک ڈال دیں۔
اس کے بعد پانی انڈیل کر جگ کو اچھی طرح ہلائیں اور پھر ڈھانپ کر کم از کم 4 گھنٹے یا رات بھر کے لئے فریج میں رکھ دیں۔اس مشروب کو 3 دن کے اندر پی سکتے ہیں۔بعد ازاں، نیا پانی تیار کر لیں۔