سیڑھیاں اترنے سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟ جانیے
سیڑھیاں اترنے سے کیا فوائد حاصل ہو سکتے ہیں؟ جانیے
گھر یا دفتر میں سیڑھیاں استعمال کرنا اکثر معمولی سرگرمی لگتی ہے، لیکن حقیقت میں یہ کسی ورزش سے کم نہیں۔ کئی تحقیقی مطالعات سے یہ ثابت ہوا ہے کہ سیڑھیاں چڑھنے سے صحت پر مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں، مگر کیا آپ جانتے ہیں کہ سیڑھیاں اترنے سے بھی صحت کو کافی فائدہ پہنچتا ہے؟
اگر آپ کے لیے سیڑھیاں چڑھنا مشکل ہے، تو خوش آئند بات یہ ہے کہ لفٹ کی بجائے سیڑھیاں اترنا بھی صحت کے لیے مفید ہے۔
چڑھنے کے مقابلے میں سیڑھیاں اترنا زیادہ آسان ہوتا ہے، اور یہ بھی فٹنس بڑھانے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
اگر آپ فٹ رہنا چاہتے ہیں تو سیڑھیاں اترنے کو روزانہ کی عادت بنا لیں۔ ذیل میں اس کے کچھ اہم فوائد درج ہیں۔
کیلوریز جلانے میں مدد ملتی ہے
سیڑھیاں اترنے سے کیلوریز کو جلانے میں مدد ملتی ہے۔
مچھلی کے تیل کے استعمال سے جسم پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں؟
اگر آپ 5 منٹ تک سیڑھیاں اترتے ہیں تو 25 کیلوریز کو جلایا جاسکتا ہے۔
اس طرح یہ عادت بتدریج جسمانی وزن میں کمی لانے میں مدد فراہم کرتی ہے۔
دل کی شریانوں کی صحت بہتر ہوتی ہے
سیڑھیاں اترنے کو معمول بنانے سے دل کی صحت کو بہتر بنانے میں مدد ملتی ہے۔
اس عادت سے امراض قلب بشمول ہارٹ اٹیک اور فالج کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
جسمانی توازن بہتر ہوتا ہے
سیڑھیاں اترنے سے جسمانی توازن بھی بہتر ہوتا ہے۔
اس کی وجہ یہ ہے کہ سیڑھیاں اترنے کے لیے ٹانگیں اور جسم کا درمیانی حصہ متحرک ہوتا ہے۔
گھٹنوں کی صحت کو بھی فائدہ ہوتا ہے
اگر آپ کو جوڑوں کے مسائل کا سامنا نہیں تو سیڑھیاں اترنے سے گھٹنوں کی مضبوطی بہتر ہوتی ہے۔
اسی طرح ٹخنوں کو بھی فائدہ ہوتا ہے جبکہ گھٹنوں کی انجریز کا خطرہ گھٹ جاتا ہے۔
اس ورزش سے گھٹنوں کے اردگرد کے مسلز مضبوط ہوتے ہیں جس سے گھٹنوں کی تکلیف سے بچنے میں مدد ملتی ہے۔