
شاہان اودھ کے دور سے ہی سلیم پور اسٹیٹ اپنے دینی علمی ماحول، عزاداری اور تہذیب و ثقافت سے مشہور رہی ہے۔
راجہ سید محمد سجاد زیدی مرحوم بزرگوں کی انہی میراث کے وارث اور محافظ تھے۔ مذہبی، عزائی اور قومی خدمات کے ساتھ ساتھ راجہ سید محمد سجاد زیدی مرحوم نے تعلیمی میدان میں بھی نمایاں کردار ادا کیا وہ شیعہ پی جی کالج لکھنو بورڈ آف ٹرسٹیز کے رکن تھے۔
اطلاعات کے مطابق ایام عزا میں امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے انعقاد میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور علاقے کی عوام کی خدمت سے کبھی پیچھے نہیں ہٹتے۔ لوگوں سے انتہائی اخلاق اور کشادہ دلی سے ملتے تھے۔
اتوار 28 ستمبر کو صبح میں ان کا انتقال ہوا، شاہی جامع مسجد تحسین گنج لکھنو کے غسل خانہ میں غسل ہوا اور وہاں پہلی نماز جنازہ ہوئی، اس کے بعد جنازہ قلعہ سلیم پور لے جایا گیا جہاں دوسری نماز جنازہ ہوئی اور مسجد قلعہ کے صحن میں سپرد خاک کیا گیا۔
راجہ سید محمد سجاد زیدی مرحوم کے تشییع جنازہ میں کثیر تعداد میں بلا تفریق مذہب و ملت لوگ موجود تھے۔