شیعہ مرجعیت

اسلام کی نظر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاست ہی مطلوب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

اسلام کی نظر میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ اور ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاست ہی مطلوب ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے شعبہ استفتائات سے دین اور سیاست کے سلسلہ میں پوچھے گئے سوال و جواب مندرجہ ذیل ہیں۔

سوال۔ امام زمانہ ارواحنا لتراب مقدمه الفداء کے عصر غیبت میں دین اور سیاست کا آپس میں کیا تعلق ہے؟

جواب: سیاست اور دین کا آپس میں مضبوط اور اٹوٹ رشتہ ہے۔ معصومین علیہم السلام کے سلسلہ میں آیا ہے کہ وہ "وساسة العباد” (وہ اللہ کے سیاست داں بندے) تھے، لیکن یہ سیاست وہ نہیں ہے جو آج کی دنیا میں رائج ہے، کیونکہ موجودہ سیاست کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
بلکہ اسلام کی مراد وہ سیاست ہے جو عدل و انصاف پر مبنی ہے۔ پس اسلام کے نزدیک وہی سیاست مطلوب ہے جو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ، امیرالمؤمنین علیہ السلام اور دیگر ائمہ معصومین علیہم السلام کی سیاست تھی۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے مقلدین اپنے دینی اور شرعی سوالات دفتر مرجعیت کی رسمی ویب سائٹ پر پوچھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button