شیعہ مرجعیت

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔

بغیر تقلید کے کیا ہوا عمل، اگر اس وقت موجود مجتہد جامع الشرائط کے فتوے کے مطابق ہو تو صحیح ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور بدھ یکم ربیع الثانی 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔
جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مکلف افراد کے شرعی وظائف پر عمل کرنے کے بارے میں، اگر وہ مجتہد جامع الشرائط کی تقلید کے بغیر انجام دئے گئے ہوں، فرمایا: اگر کوئی مکلف نماز پڑھتا ہے یا روزہ رکھتا ہے یا حج بجا لاتا ہے اور اس نے یہ وظیفہ شرعی تقلید کے بغیر انجام دیا ہو، تو بعد میں اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس کا عمل حقیقت کے مطابق تھا اور اس نے اپنی شرعی ذمہ داری ادا کر دی تھی، تو اس کا عمل باطل نہیں ہے۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: ایسے حالات میں حقیقت کا علم ہونا شرط نہیں ہے، لیکن اگر یہ ثابت ہو جائے کہ اس کا عمل حقیقت کے مطابق تھا، تو وہ عمل صحیح شمار ہوگا، یعنی روزِ قیامت اس سے یہ سوال نہیں کیا جائے گا کہ تم نے اس مسئلہ میں تقلید کیوں نہیں کی؟

آپ نے مزید تاکید فرمائی: پس یہی کافی ہے کہ یہ ثابت ہو جائے کہ مکلف کا عمل وقتِ عمل میں فقیہ جامع الشرائط کے فتوے کے مطابق تھا۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button