یورپ
ڈنمارک میں ڈرون حملے کے بعد آلبورگ ایئرپورٹ بند کردیا گیا
ڈنمارک میں ڈرون حملے کے بعد آلبورگ ایئرپورٹ بند کردیا گیا
ڈنمارک میں ڈرون حملے کے بعد آلبورگ ایئرپورٹ کو حکام کی جانب سے بند کردیا گیا، اسے ہائبرڈ اٹیک قراردیا جارہا ہے۔
غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈنمارک نے ڈرون حملے کو ہائبرڈ اٹیک قراردے دیا ہے، حملے کے بعد فوری طور پر مذکورہ ہوائی اڈے کو بند کیا گیا جبکہ ڈنمارک کے متعدد ایئرپورٹس کے اطراف ڈرونز کی پروازیں رپورٹ ہوئیں۔
خبرایجنسی نے بتایا کہ پولیس کا کہنا ہے کہ 3 چھوٹے ایئرپورٹس پر بھی ڈرونز دیکھے گئے ہیں، آلبورگ ایئرپورٹ تجارتی و فوجی پروازوں کےلیے استعمال ہوتا ہے۔
چند روز پہلے ڈنمارک ککے شہر کوپن ہیگن میں بھی ایئرپورٹ پر ڈرونز دیکھے گئے تھے جس کے بعد ڈرونز کی وجہ سے اسے بند کیا گیا تھا۔