سودان کے شمالی دارفور کے شہر الفاشر میں آج ریپڈ سپورٹ فورسز (RSF) نے بھاری توپخانے سے مختلف علاقوں پر حملے کیے۔
الجزیرہ کے مطابق، یہ حملے سوڈانی فوج کے ساتھ وقفے وقفے سے ہونے والی جھڑپوں کے ساتھ جاری ہیں اور اسپتال، بازار اور پانی و بجلی کے مراکز جیسی بنیادی تنصیبات کو مکمل طور پر مفلوج کر دیا ہے۔
طبی ذرائع نے شہر کی انسانی صورتحال کو "انتہائی تباہ کن” قرار دیا ہے۔
مکین شدید غذائی قلت اور ادویات کی کمی کا شکار ہیں اور کچھ لوگ زندہ رہنے کے لیے جانوروں کے چارے تک کھانے پر مجبور ہیں۔
شہر الفاشر پچھلے 500 دنوں سے مکمل محاصرے میں ہے، اور اقوامِ متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق، اب تک سوڈان کی جنگ 20 ہزار سے زائد ہلاکتوں اور 1 کروڑ 50 لاکھ بے گھر افراد کا باعث بن چکی ہے۔