خبریںشیعہ میڈیا اور ادارے

عالمی تنظیم "نفیِ تشدد": حقیقی امن صرف قبضے کے خاتمے اور جنگوں کی بندش سے ممکن ہے

عالمی تنظیم "نفیِ تشدد” (مسلمانِ آزادہ) نے فوری طور پر تمام جنگوں کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کا مطالبہ کیا۔

یومِ عالمی امن کے موقع پر جاری کردہ بیان میں اس تنظیم نے کہا کہ جنگوں اور پرتشدد کارروائیوں کو فوری طور پر روکنا لازمی ہے۔

شیعہ نیوز ایجنسی کے مطابق، تنظیم نے مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازعات اور یوکرین کی جنگ پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا کہ ان جھگڑوں کے تسلسل سے نہ صرف بے گناہ شہریوں کا قتلِ عام ہو رہا ہے بلکہ بنیادی ڈھانچے کی ناقابلِ تلافی تباہی بھی سامنے آرہی ہے۔

تنظیم نے اس بات پر زور دیا کہ حقیقی امن اس وقت تک قائم نہیں ہوسکتا جب تک قبضے کا خاتمہ نہ ہو اور آزاد فلسطینی ریاست کا قیام عمل میں نہ آئے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ دنیا کے مختلف خطے ایسے تنازعات میں گھِرے ہوئے ہیں جو نفرت اور مایوسی کو بڑھا رہے ہیں اور صرف منصفانہ مکالمے اور اقوام کے حقوق کے احترام سے ہی پائیدار استحکام اور سلامتی حاصل کی جاسکتی ہے۔

یہ تنظیم اس بات پر بھی زور دیتی ہے کہ امن کا مطلب صرف جنگ نہ ہونا نہیں ہے بلکہ یہ عدل، باہمی احترام اور اقوام کے درمیان پرامن ہمزیستی پر مبنی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button