عراق

عراق : بغداد میں ایام عزائے فاطمی کے موقع پر مرکزِ اندیشہ اسلامی اہل بیت علیہم السلام کی علمی نشست

عراق : بغداد میں ایام عزائے فاطمی کے موقع پر مرکزِ اندیشہ اسلامی اہل بیت علیہم السلام کی علمی نشست

بغداد میں دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مرکز اندیشہ اسلامی اہل بیت علیہم السلام نے ایام عزائے فاطمی کی مناسبت سے ائمہ مساجد و حسینیات اور خطباء کی ایک جماعت کی موجودگی میں علمی نشست منعقد کی۔

یہ نشست مرکز کے مدیر علی السرای کی گفتگو سے شروع ہوئی۔ انہوں نے دینی و نفسیاتی پہلو سے عوام کی خدمت، نوجوانوں کی اصلاح اور سستی و کاہلی کے مقابلے میں عملی نمونہ بننے کی ضرورت پر زور دیا۔

شرکاء نے معاشرے سے سستی کے خاتمے کے لئے نفسیاتی، سماجی اور عملی حکمتِ عملیوں کا جائزہ لیا جن میں رضاکارانہ گروہی سرگرمیوں کا آغاز، انجمنوں اور کمیٹیوں کی تشکیل، قلیل المدتی اہداف کا تعین اور دینی و سماجی تعلیمات کی مسلسل فراہمی شامل تھیں۔

اختتامی حصے میں ثقافتی و تعلیمی منصوبوں میں فعال شرکت، نوجوانوں کی حوصلہ افزائی اور معاشرے میں احساسِ ذمہ داری کو مضبوط کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button