ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر
کربلائے معلی میں انجمن خدام اہل بیت علیہم السلام کی جانب سے مجالس عزائے فاطمی کا آغاز
کربلائے معلی میں انجمن خدام اہل بیت علیہم السلام کی جانب سے مجالس عزائے فاطمی کا آغاز
دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ انجمن خدام اہل بیت علیہم السلام نے حسبِ سابق اس سال بھی کربلا میں مجالس عزائے فاطمی کا آغاز کیا ہے۔
انجمن کے ذمہ داران کے مطابق، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی شہادت کے 40 دن بعد حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی شہادت والی روایت کی مناسبت سے مجالس عزا کا آغاز ہوا ہے جو 20 جمادی الثانی تک جاری رہے گی۔
یہ مجالس عزا مومنین کے گھروں میں منعقد ہوتی ہیں اور ان میں درجنوں مؤمنین اور دینی و سماجی شخصیات، بشمول کربلا مقدسہ میں دفتر مرجعیت کے اراکین شریک ہوتے ہیں۔
شرکاء ان مجالس میں حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مصائب سنتے ہیں اور ان سے توسل کرتے ہیں اور ان کی یاد مناتے ہیں۔