صحت اور زندگی

خالی پیٹ پپیتے کے جوس کے پانچ بہترین فوائد

خالی پیٹ پپیتے کے جوس کے پانچ بہترین فوائد

پیتا بہت سے لوگوں کا پسندیدہ پھل ہے اور اسے دن کے کسی بھی وقت کھایا جا سکتا ہے۔

اسی طرح پپیتے کا جوس بھی ناصرف تازگی بخشتا ہے بلکہ غذائی اجزاء سے بھی بھرپور ہوتا ہے لیکن اسے خالی پیٹ پینے سے اور بھی زیادہ فوائد حاصل ہوسکتے ہیں۔

صبح نہار منہ پپیتے کا جوس پینے کے 5 حیرت انگیز فوائد

خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے سے اس میں موجود غذائی اجزاء اور انزائمز، جیسے پاپین جسم میں زیادہ مؤثر طریقے سے جذب ہو سکتے ہیں۔

جرنل آف میڈیسنل فوڈ میں شائع ہونے والی ایک تحقیق کے مطابق پاپین ہاضمے کو بہتر بنانے، اپھارہ اور قبض کی علامات کو کم کرنے کے لیے بہترین ہے۔

1- ہاضمے کیلئے بہترین

صبح خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینا ہاضمے کے لیے بہترین ہے کیونکہ پپیتے میں موجود پاپین پروٹین کو توڑنے میں مدد کرتا ہے جس سے اپھارہ، قبض اور گیس کو کم کرنے میں مدد مل سکتی ہے۔

2- قوت مدافعت بڑھانے میں معاون

خالی پیٹ پپیتے کا جوس پینے سے وٹامن سی جسم میں تیزی سے جذب ہوتا ہے اور خون کے سفید خلیوں کی پیداوار میں مدد کرتا ہے جس سے جسم کو بیماریوں سے بچانے میں مدد ملتی ہے۔

اس کے علاوہ پپیتے میں موجود اینٹی آکسیڈنٹس، جیسے وٹامن سی اور بیٹا کیروٹین، جسم میں خلیات کو آزاد ریڈیکلز کی وجہ سے ہونے والے نقصان سے بچاتے ہیں جس سے مدافعتی نظام مضبوط ہوتا ہے۔

3- وزن کو کنٹرول کرنے کیلئے بہترین

وزن کم کرنے کے خواہشمند افراد کے لیے تو پپیتے کا جوس ایک بہترین انتخاب ہوسکتا ہے کیونکہ کم کیلوریز اور فائبر کی اچھی مقدار اسے ایک غذائیت سے بھرپور اور بھوک کا احساس کم کرنے والا مشروب بناتا ہے۔

صبح کے وقت اسے پینا خاص طور پر مؤثر ہے کیونکہ یہ بھوک کے احساس کو کم کرے گا جس سے صبح اور دوپہر میں کھانے کی بہت زیادہ طلب نہیں ہوگی۔

4- جلد اور بالوں کی خوبصورتی میں اضافہ

پپیتے کا جوس جلد اور بالوں کے لیے ایک سپر فوڈ کی طرح ہے کیونکہ یہ وٹامن اے، وٹامن سی، پوٹاشیم اور اینٹی آکسیڈنٹس سے بھرا ہوا ہے۔

ایک تحقیق کے مطابق پپیتے کے جوس میں موجود وٹامن سی جلد پر موجود جھریوں کو کم کرتا ہے جس سے چمکدار جلد اور صحت مند بال ملتے ہیں۔

5- دل کی صحت کیلئے بہترین

پپیتے کا جوس دل کی صحت کے لیے بھی بہترین ہے کیونکہ یہ دل کی بیماریوں کے خطرے کو کم کرنے میں مدد کر سکتا ہے۔

پوٹاشیم، اینٹی آکسیڈینٹ اور فائبر سے بھرپور پپیتے کا جوس بلڈ پریشر کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے اور جسم میں صحت مند کولیسٹرول کی سطح کو بڑھاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button