امام معصوم کی موجودگی میں نماز جمعہ سب پر واجب ہے لیکن جب وہ غیبت میں ہیں تو واجب نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
امام معصوم کی موجودگی (حضور) میں نماز جمعہ سب پر واجب ہے لیکن جب وہ غیبت میں ہیں تو واجب نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 22 ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز جمعہ کے حکم کے سلسلے میں فرمایا: اگر امام معصوم حاضر ہوں تو نماز جمعہ سب پر واجب ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: عصر غیبت میں کہ جب امام معصوم حاضر نہیں ہیں جیسے امام باقر علیہ السلام یا امام جعفر صادق علیہ السلام حاضر تھے، تو اس عصر غیبت میں نماز جمعہ واجب نہیں ہے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے نماز جمعہ کے قائم ہونے کی شرط کے سلسلہ میں فرمایا: نماز جمعہ کے قیام کے سلسلہ میں بعض فقہاء کے مطابق فقیہ جامع الشرائط کی اجازت ضروری ہے۔ لیکن مشہور یہ ہے اور ہمارا بھی نظریہ یہی ہے کہ نماز جمعہ ایک حکم ہے جس میں فقیہ کی اجازت ضروری نہیں ہے۔
لہذا اگر تمام شرائط پائے جائیں مثلا امام جمعہ عادل ہو، مامومین کی تعداد 5 یا 7 ہو تو حتی اگر کوئی ایک عام عادل مومن بھی ہو تو وہ نماز جمعہ قائم کر سکتا ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔