مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنماء علامہ مقصود علی ڈومکی نے کہا ہے کہ آلِ رسول علیہم السلام کی حیاتِ طیبہ دین اسلام کی راہ میں بے مثال قربانیوں سے عبارت ہے۔
قرآن مجید نے ہمیں سچوں کے ساتھ رہنے کا حکم دیا۔ صادقین سے مراد آل محمد علیہم السلام ہیں۔ یہ بات انہوں نے جیکب آباد میں پھول باغ محلہ میں ذوالفقار علی ڈومکی اور استاد محمد بخش ڈومکی کی والدہ محترمہ کے سوئم کی مناسبت سے مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہی۔
مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امام علی علیہ السلام صدیق اکبر ہیں جو معیارِ حق و صداقت ہیں۔ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ نے آپ کو صدیقِ اکبر اور فاروقِ اعظم کا لقب عطا فرمایا۔
حدیث نبوی کی روشنی میں امت کی ہدایت کا واحد راستہ قرآن مجید اور ائمہ اہل البیت علیہم السلام سے تمسک ہے، کیونکہ اہل البیت علیہم السلام ہی کشتی نجات، چراغِ ہدایت اور بابُ حطہ ہیں۔