خبریںشیعہ مرجعیتعراق
نجف اشرف میں "افکار آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں اسلام اور پرامن بقائے باہمی" کے عنوان سے خواتین کی خصوصی کانفرنس منعقد ہوئی

دفتر آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی سے وابستہ "نجف اشرف سینٹر فار اسٹریٹیجک اسٹڈیز” نے دوسری کانفرنس "افکار آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی میں اسلام اور پرامن بقائے باہمی” کے عنوان سے منعقد کی۔
اس کانفرنس میں 3 خصوصی ورکنگ گروپس شامل تھے، جن میں سے پہلا گروپ خواتین کے لئے وقف تھا۔
خواتین کا ایک خصوصی اجلاس بعنوان "عورت محمدی مشن اور سماجی چیلنجز کے درمیان؛ خواتین کی قیادت کے کردار کو تقویت دینے کے سلسلہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کی نصیحتوں پر ایک نظر” منعقد ہوا۔
یہ اجلاس 11 ستمبر 2025 بروز جمعرات شام ساڑھے چار بجے نجف اشرف میں کوفہ اسٹریٹ پر واقع نجف اشرف بزنس ہال میں منعقد ہوا۔