شیعہ مرجعیت

جب حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو اسلام کے حقیقی احکام پر عمل کریں گے تو لوگ یہ سمجھیں گے کہ نیا دین آیا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

جب حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو اسلام کے حقیقی احکام پر عمل کریں گے تو لوگ یہ سمجھیں گے کہ نیا دین آیا ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور جمعرات 18 ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے روایت "سيأتي على الناس زمان لا يبقى من القرآن إلا رسمه، ولا من الاسلام إلا اسمه” عنقریب لوگوں پر ایک ایسا زمانہ آئے گا جس میں قرآن صرف بطور رسم اور اسلام صرف نام کا بچے گا، بیان کرتے ہوئے فرمایا: اس روایت میں تاکید کے ساتھ بیان ہوا ہے کہ آخری زمانے میں حقیقی اسلام پر عمل نہیں ہوگا۔

معظم لہ نے مزید فرمایا: آج بھی اسلام کے بہت سے احکام پر عمل نہیں ہو رہا ہے۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے فرمایا: جب حضرت حجت عجل اللہ فرجہ الشریف ظہور فرمائیں گے تو اسلام کے حقیقی احکام پر عمل کریں گے لیکن لوگ یہ سمجھیں گے کہ نیا دین آیا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button