حقیقی اسلام کو متعارف کرانے کی ضرورت کیوں؟
حقیقی اسلام کو متعارف کرانے کی ضرورت کیوں؟
مذکورہ سوال کے جواب میں سلطان المولفین مرجع راحل آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ کی تالیف سے اقتباس پیش ہے۔
عربی کا مشہور محاورہ ہے: "جو تمہیں نہیں پہچانتا وہ تمہاری قدر بھی نہیں کرتا۔”
ظاہر ہے کہ اہل مغرب اسلامی تعلیمات، اصولوں اور نظام سے بہت زیادہ آشنا نہیں ہیں، بلکہ اس سے بدتر یہ ہے کہ وہ اسلام کی حقیقی تعلیمات کے بجائے نقلی اور جعلی چیزوں کو اسلامی تعلیمات سمجھتے ہیں لہذا اسلام کے سلسلہ میں ان کے خیالات اچھے نہیں ہیں۔
تاہم اسلام پر ان کا عدم اعتماد بلا وجہ بھی نہیں ہے، کیونکہ اسلام کے آغاز سے ہی بنی امیہ اور دوسرے حکمرانوں کے طرز عمل نے اسلام کی شدت پسند اور بری تصویر پیش کی ہے۔
لہذا ہم (پوری دنیا کے) مسلمانوں کا فریضہ ہے کہ ان کے سامنے حقیقی اسلام پیش کریں۔
(اقتباس از کتاب۔ آیا ملتها را ارزشی هست؟ مؤلف: آیۃ اللہ العظمیٰ سید محمد حسینی شیرازی رحمۃ اللہ علیہ)