لکھنؤ۔ انجمن پنجتنی کی جانب سے امام باڑہ پنجتنی کشمیری محلہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کی چھوٹی نواسی، امیر المومنین امام علی علیہ السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کی چھوٹی بیٹی حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا کی یاد میں جشن حضرت ام کلثوم منعقد ہوا۔
اس جشن کا آغاز قاری ندیم نجفی نے تلاوت قرآن کریم سے کیا، مولانا محمد عسکری نے محفل فضائل کو خطاب کیا۔ بعدہ لکھنو شہر کے مخصوص شعراء کرام نے بارگاہ حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا میں منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
واضح رہے کہ حضرت ام کلثوم سلام اللہ علیہا واقعہ کربلا میں اپنی بڑی بہن حضرت زینب سلام اللہ علیہا کے ہمراہ شانہ بہ شانہ ہر محاذ پر شامل رہیں اور انہی اسیران کربلا کے سبب واقعہ کربلا کو تحفظ و تبلیغ ملی۔