نماز میں امام حسین علیہ السلام پر بلند آواز میں گریہ کرنے میں حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
نماز میں امام حسین علیہ السلام پر بلند آواز میں گریہ کرنے میں حرج نہیں ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی
مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور منگل 16 ربیع الاول 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔
آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے امام حسین علیہ السلام پر گریہ کے سلسلہ میں فرمایا: بعض فقہاء کے نقطہ نظر سے جو کہ میرا اپنا بھی نظریہ ہے، نماز کے دوران امام حسین علیہ السلام پر رونے میں کوئی حرج نہیں ہے۔
معظم لہ نے مزید فرمایا: امام حسین علیہ السلام پر گریہ کی محبوبیت مطلق ہے حتی نماز میں بھی حرج نہیں ہے۔
واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔