پورے ہندوستان میں عقیدت و احترام سے منایا گیا رسول اکرم صلی الله علیه و آله اور امام جعفر صادق علیه السلام کا یوم ولادت
پورے ہندوستان میں عقیدت و احترام سے منایا گیا رسول اکرم صلی الله علیه و آله اور امام جعفر صادق علیه السلام کا یوم ولادت
ہندوستان کے دارالحکومت دہلی اور اطراف کے تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد منعقد ہوا اور نذر کا اہتمام کیا گیا۔ خاص طور سے درگاہ شاہ مرداں، مزار شہید رابع اور مسجد باب العلم میں جشن منعقد ہوا۔
ممبئی میں مغل مسجد، خوجہ مسجد، مسجد امامیہ سمیت تمام مساجد اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد منعقد ہوا۔
تاریخی شہر حیدرآباد کے تمام مدارس، مساجد اور عاشور خانوں میں پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کا یوم ولادت جوش و خروش سے منایا گیا۔ نیز مومنین کے گھروں پر بھی محافل اور نذر کا اہتمام ہوا۔
لکھنو میں تاریخی بڑا امام باڑہ میں جلوس مدح صحابہ اور شبیہ روضہ کاظمین میں جلوس محمدی برآمد ہوا۔ مساجد، مدارس اور امام بارگاہوں میں جشن میلاد منعقد ہوا۔ نیز مومنین نے شیرینی تقسیم کی۔
اسی طرح چنئی، امروہہ، جونپور تمام شیعہ نشین بستیوں میں جشن میلاد منعقد ہوا اور نذر و نیاز کا اہتمام ہوا۔