آسٹریلیا
سڈنی کے حسینیہ آل یاسین میں جشن میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوا
سڈنی کے حسینیہ آل یاسین میں جشن میلاد رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ و امام جعفر صادق علیہ السلام منعقد ہوا
آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں دفتر مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ سے وابستہ مسجد و حسینیہ آل یاسین میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ اور امام جعفر صادق علیہ السلام کے یوم ولادت پر جشن مسرت منعقد ہوا۔
ان جشن میں مومنین و محبان اہل بیت علیہم السلام نے کثیر تعداد میں شرکت کی، حجت الاسلام شیخ محسن عاملی نے تقریر کی اور سید ہاشم کربلائی اور کرار کوفی نے بارگاہ اہل بیت علیہم السلام میں منظوم نظرانہ عقیدت پیش کیا۔