رسول اکرم صلی الله علیه و آله کی سیرت تمام انسانیت کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے: علامہ سید حسن ظفر نقوی
رسول اکرم صلی الله علیه و آله کی سیرت تمام انسانیت کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے: علامہ سید حسن ظفر نقوی
وفاقی اردو یونیورسٹی کے زیر اہتمام "سیرت نبی اکرم صلی الله علیه و آله
کانفرنس” منعقد کی گئی، جس میں نامور علمائے کرام اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
اس کانفرنس کا مقصد نبی اکرم صلی الله علیه و آله کی حیاتِ طیبہ کے مختلف پہلوؤں کو اجاگر کرنا اور موجودہ دور کے مسائل کے حل کے لیے سیرت نبی اکرم صلی الله علیه و آله کی روشنی میں رہنمائی حاصل کرنا تھا۔
ممتاز شیعہ عالم و خطیب علامہ حسن ظفر نقوی نے سیرت نبی اکرم صلی الله علیه و آله پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ "رسول اکرم صلی الله علیه و آله کی سیرت تمام انسانیت کے لئے سرچشمۂ ہدایت ہے۔ نبی اکرم صل الله علیه و آله نے دشمنوں کو بھی محبت، عفو و درگزر اور اعلیٰ اخلاق سے جیتا۔ آج ہمیں اپنی زندگیاں آپ کی تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کی سخت ضرورت ہے۔
کانفرنس کے آخر میں اس عزم کا اعادہ کیا گیا کہ طلبہ و طالبات اور معاشرے کے تمام طبقات کو سیرت نبی اکرم صل الله علیه و آله کی تعلیمات سے روشناس کرانے کے لئے ایسے علمی و فکری پروگراموں کا انعقاد مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔
اس سیرت نبی اکرم صل الله علیه و آله کانفرنس کی میزبانی کے فرائض ڈاکٹر عطیہ حسن نے انجام دیے اس موقع پر پروفیسر مرشد رضا ،فہیم ناز ،محمد ذیشان نےپروگرام آرگنائزر کے فرائض انجام دیے۔