پاکستان

پاکستان :ملک میں بحرانوں کی بڑی وجہ عدلیہ کے وہ فیصلے ہیں جو آئین و قانون متصادم ہیں: علامہ ناصر عباس جعفری

پاکستان :ملک میں بحرانوں کی بڑی وجہ عدلیہ کے وہ فیصلے ہیں جو آئین و قانون متصادم ہیں: علامہ ناصر عباس جعفری

سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے میڈیا ٹاک کرتے ہوئے کہا کہ عدلیہ کسی بھی ملک میں عدل و انصاف قائم کرنے اور آئینی و قانونی نظام کو برقرار رکھنے کا بنیادی ادارہ ہے۔
لیکن پاکستان میں موجودہ سیاسی، معاشی اور سماجی بحرانوں کی ایک بڑی وجہ انصاف کی فراہمی میں ناکامی اور عدلیہ کے بعض فیصلے ہیں جو آئین و قانون سے انحراف پر مبنی رہے۔
ماضی میں وزرائے اعظم کو پھانسی دینا، آمروں کو آئین توڑنے کی اجازت دینا اور غیرضروری اختیارات دینا عدلیہ کے انہی کرداروں کی مثالیں ہیں۔

سینیٹر علامہ ناصر عباس جعفری نے مذید کہا کہ جب کوئی جج جان بوجھ کر دباؤ میں ڈکٹیٹڈ فیصلے کرتا ہے، تو وہ عدل کی کرسی پر بیٹھنے کی قانونی و اخلاقی حیثیت کھو دیتا ہے، کیونکہ ایسا عمل انصاف کا قتل ہے۔
یہی لاقانونیت ملکی اداروں کی کمزوری، پارلیمنٹ کی مفلوجیت اور انتخابات میں عوامی مینڈیٹ کی پامالی جیسی سنگین صورتِ حال کو جنم دیتی ہے۔
لہذا، موجودہ بحرانوں کا بڑا سبب عدلیہ کے اندر موجود مسائل اور اس کے غیرمنصفانہ فیصلے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button