پاکستان

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے

پاکستان میں ہفتہ وار مہنگائی کی شرح 3.57 فیصد تک جا پہنچی، ٹماٹر، آٹا اور چکن مزید مہنگے

ادارہ شماریات پاکستان نے ہفتہ وار مہنگائی سے متعلق رپورٹ جاری کر دی ہے جس کے مطابق ملک بھر میں قلیل مدتی مہنگائی میں 0.62 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جس کے بعد سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی مجموعی شرح 3.57 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق حالیہ ہفتے کے دوران 18 ضروری اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 6 اشیاء کی قیمتوں میں کمی، جبکہ 27 اشیاء کی قیمتیں مستحکم رہیں۔

مہنگی ہونے والی اشیاء:
ٹماٹر: 14.98% اضافہ

آٹا: 12.11% اضافہ

چکن: 3.36% اضافہ

آلو: 1.52% اضافہ

انڈے: 1.03% اضافہ

ایل پی جی: 0.82% اضافہ

سستی ہونے والی اشیاء:
دال ماش

گھی

کیلے

پیاز

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق قیمتوں میں یہ رد و بدل اشیائے ضروریہ کی دستیابی، موسمی اثرات اور رسد و طلب کے نظام سے جڑا ہوا ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو عام آدمی کے لیے روزمرہ اخراجات مزید بڑھ سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button