صحت اور زندگی

پھل اور سبزیاں نیند کی کمی کے اثرات کو کیسے کم کرتی ہیں؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی

پھل اور سبزیاں نیند کی کمی کے اثرات کو کیسے کم کرتی ہیں؟ حیران کن تحقیق سامنے آگئی

حالیہ تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ پھل اور سبزیاں نیند کی کمی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہیں۔

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کا باقاعدہ استعمال نیند کی کمی کے منفی اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔ یہ تحقیق نوجوانوں پر مرکوز تھی اور اس میں دیکھا گیا کہ بہتر غذائی معمول نیند کی کمی کے اثرات کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے۔

تحقیق خاص طور پر 17 سے 25 سال کی عمر کے نوجوانوں پر کی گئی، جنہوں نے نیند کی کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کے استعمال کی وجہ سے بہتر ذہنی صحت محسوس کی۔ نیند کی کمی ذہنی اور جسمانی صحت پر برا اثر ڈال سکتی ہے، جیسے کہ توجہ میں کمی اور موڈ خراب ہونا، اس مطالعے میں نوجوانوں کی نیند، غذائی عادات اور روزانہ کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا گیا۔

نتائج سے معلوم ہوا کہ جو نوجوان زیادہ پھل اور سبزیاں کھاتے ہیں، وہ نیند کی کمی کے باوجود بہتر ذہنی سکون محسوس کرتے ہیں، اس کے ساتھ روزانہ کی جسمانی سرگرمی بھی نیند کی کمی کے اثرات کو کم کرنے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ ماہرین کے مطابق نوجوانوں کے لیے نیند، خوراک اور ورزش تین اہم عوامل ہیں جو ذہنی سکون پر اثر انداز ہوتے ہیں۔

ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ نیند کی کمی کے باوجود پھلوں اور سبزیوں کا استعمال ذہنی سکون کو بہتر بنا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button