مقدس مقامات اور روضے
سامرا میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نیا پرچم نصب ہوگا
سامرا میں شہادت امام حسن عسکری علیہ السلام کی مناسبت سے نیا پرچم نصب ہوگا
8 ربیع الاول کے موقع پر سامرا میں روضہ امام حسن عسکری علیہ السلام کے شعبہ ہنر و کڑھائی نے امام حسن عسکری علیہ السلام کے لئے ایک نیا پرچم تیار کیا ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ پرچم خصوصی احتیاط اور خوبصورتی کے ساتھ تیار کیا گیا ہے اور اس عظیم امام کے یوم شہادت پر روضہ مبارک کے گنبد پر نصب کیا جائے گا۔
پرچم کی تبدیلی کا پروگرام سامرا میں عظیم دینی رسومات میں سے ایک ہے اور ہر سال مختلف ممالک سے ہزاروں زائرین اس پروگرام میں شرکت کرتے ہیں۔