دار فور میں ریپڈ اسپورٹ فورسز کے مہلک حملے؛ 89 شہری ہلاک
دار فور میں ریپڈ اسپورٹ فورسز کے مہلک حملے؛ 89 شہری ہلاک
اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے ہائی کمشنر دفتر نے اعلان کیا کہ مغربی دارفور میں گزشتہ 10 دنوں کے دوران ریپڈ اسپورٹ فورسز کے خونریز اور تباہ کن حملوں میں کم از کم 89 شہری مارے گئے۔
ان میں سے 16 افراد کو بغیر عدالتی اور غیر قانونی طور پر پھانسی دی گئی۔
یہ نئی رپورٹ ایک بار پھر سوڈان میں انسانی بحران کی وسیع جہتوں کو ظاہر کرتی ہے۔
شیعہ خبر رساں ایجنسی نے عرب نیوز اخبار کے حوالے سے بتایا کہ یہ جان لیوا حملے 11 سے 20 اگست کے دوران الفشر شہر اور ابوشوق کیمپ میں ہوئے، جس نے مقامی باشندوں کو انتہائی مشکل اور غیر محفوظ صورتحال میں ڈال دیا۔
متاثرین میں زغاوہ اور بیریٹی نسلی گروہوں کے ارکان شامل ہیں اور دستیاب شواہد کے مطابق تشدد واضح نسلی اور قبائلی محرکات کے ساتھ کیا گیا۔
غور طلب ہے کہ "آر ایس ایف” یا وہی ریپڈ اسپورٹ فورسز ایک سال سے زائد عرصہ سے الفشر شہر پر مسلسل بمباری کر رہی ہیں اور اپریل 2023 سے جاری خانہ جنگی میں 40000 سے زائد افراد ہلاک اور کم از کم 14 ملین بے گھر ہو چکے ہیں۔ جس سے خطہ کی صورتحال مزید نازک ہو گئی ہے۔