مڈغاسکر کے شہر ماھاجنگا میں شیعہ برادری نے 67 سالہ محمد حسین ہاشم قاسم کے قتل پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ وہ اپنے دفتر میں نامعلوم افراد کے حملے کے بعد مردہ حالت میں پائے گئے۔ مقامی حکام نے واقعے کی وجوہات اور ملزمان کی نشاندہی کے لیے باضابطہ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
اہلِ خانہ سے اظہارِ ہمدردی کے لیے ولی العصر حسینیہ میں خواجہ کمیونٹی کے زیرِ اہتمام مجلسِ سوگ منعقد کی گئی، جس میں حکومتی نمائندوں نے بھی شرکت کی اور مقدمے کو فالو اپ کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ یہ واقعہ مقامی میڈیا میں بھرپور کوریج کا باعث بنا اور شہر کی شیعہ آبادی میں غم و غصے اور مذمت کی فضا پیدا کر گیا۔