افریقہ

چاڈ جھیل پر داعش کے حملوں میں اضافہ

شدت پسند سنی گروپ داعش کے حملوں کی ایک نئی اور وسیع لہر میں مغربی افریقہ کے غیر مستحکم اور چیلنجنگ چاڈ جھیل کے علاقہ میں نائجیریا اور چاڈ کی فوجوں کو بھاری اور بے مثال جانی نقصان پہنچا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے گارڈین اخبار کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ یہ حملے پیچیدہ حکمت عملیوں، فیلڈ کوآرڈینیشن، جدید اور ماڈرن اسلحوں سے کئے جاتے ہیں اور اس نے ایک بار پھر واضح اور تشویش ناک طور پر انسداد دہشت گردی کی مشترکہ فورسز کی کمزوری کو بے نقاب کر دیا ہے۔

مقامی اور سیکیورٹی ذرائع کے مطابق صرف 2025 کی پہلی ششماہی میں شدت پسند سنی گروپ داعش نے 230 سے زائد مہلک اور خونریز حملوں کی ذمہ داری قبول کی جبکہ بوکوحرام ماضی کے مقابلے میں کم فعال اور ثانوی کردار ادا کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ اتحاد رکن ممالک کے درمیان سیاسی اور عسکری اختلافات کے ساتھ ساتھ ان میں سے بعض کی میدان سے دستبرداری نے اس محاذ کو کمزور کر دیا ہے اور خطہ کی نازک سلامتی کے مستقبل کو غیر یقینی اور تشویش میں ڈال دیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button