اسلامی دنیاخبریںشیعہ مرجعیت

رسول اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر عزاداروں کے عظیم اجتماع میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کا خطاب

رسول مکرم اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کے یوم شہادت پر بیت آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی قم مقدس ایران میں منعقد عزاداروں کے عظیم اجتماع کو مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ نے خطاب فرمایا۔
یہ عظیم سالانہ اجتماع آج بروز جمعہ 28 صفر الاحزان 1446 ہجری مطابق 22 اگست 2025 کو قم مقدس ایران میں بعد از ظہر منعقد ہوا۔
اس عظیم الشان اجتماع میں گذشتہ برسوں کی طرح اس سال بھی سینکڑوں علماء، افاضل، فقہاء، خطباء، طلاب علوم دینیہ، مومنین کرام اور آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی دام ظلہ کے مقلدین نے شرکت کی اور مرجع عالی قدر کے بیانات سے استفادہ کیا۔


آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی کے بیانات کو امام حسین علیہ السلام میڈیا گروپ کے 6 چینلز اور دیگر آزاد شیعہ چینلز پر بیک وقت براہ راست نشر کیا گیا۔

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا تفصیلی بیان محترم ناظرین خبر کے آنے والے حصوں میں آپ کی خدمت میں پیش کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button