افریقہ

صومالیہ: فوجی آپریشن میں 100 سے زائد الشباب دہشت گرد ہلاک

صومالیہ: فوجی آپریشن میں 100 سے زائد الشباب دہشت گرد ہلاک

انادولو ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایک سیکیورٹی اہلکار نے پیر کو بتایا کہ صومالی فوج کی ایلیٹ "دناب یونٹ” کے آپریشن میں 100 سے زائد الشباب دہشت گرد مارے گئے۔ یہ آپریشن فضائی حملوں کے ساتھ اتوار کی رات شروع ہوا اور پیر کی صبح تک نچلی شبیلی کے علاقے اوڈھیگل کے قریب جاری رہا۔

ریاستی خبر رساں ادارے (SONNA) نے بتایا کہ اس کارروائی میں دہشت گردوں کی سرنگیں اور ٹھکانے بھی تباہ کیے گئے۔ افریقی یونین ٹرانزیشن مشن (AUSSOM) کی معاونت سے صومالی فوج نے جولائی سے نچلی شبیلی میں الشباب کے خلاف کارروائیاں تیز کر دی ہیں۔

وزیر اطلاعات داؤد عویس نے کہا کہ "کثیر محاذ آپریشنز” میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئیں، جن میں 150 سے زائد دہشت گردوں کی ہلاکت، متعدد قصبوں کی آزادی اور اسلحے کی برآمدگی شامل ہے۔ حکومت صومالیہ نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button