پاکستان

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 365 تک پہنچ گئی، بونیر میں 225 جاں بحق

خیبرپختونخوا میں سیلاب سے اموات کی تعداد 365 تک پہنچ گئی، بونیر میں 225 جاں بحق

جاں بحق افراد میں 294 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

خیبر پختونخوا میں بارشوں اور فلش فلڈ کے نتیجے میں اموات کی تعداد 365 تک پہنچ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق پی ڈی ایم اے نے سیلاب اور فلڈ کے نقصانات سے متعلق تازہ رپورٹ جاری کی جس کے مطابق صوبہ کے مختلف اضلاع میں اب تک 365 افراد جاں بحق جبکہ 181 زخمی ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان بونیر میں ہوا ہے جہاں 225 افراد اپنی جانوں سے گئے ہیں۔

پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق جاں بحق افراد میں 294 مرد، 41 خواتین اور 30 بچے شامل جبکہ زخمیوں میں 144 مرد، 27 خواتین اور 10 بچے شامل ہیں۔

اب تک کی رپورٹ کے مطابق بارشوں اور سیلاب سے مجموعی طور پر 782 گھروں کو نقصان پہنچا۔ جس میں 433 گھروں کو جزوی اور 349 گھر مکمل منہدم ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق یہ حادثات صوبہ کے مختلف اضلاع سوات، بونیر ، باجوڑ، مانسہرہ، شانگلہ , دیر لویر اور بٹگرام، صوابی میں پیش آئے۔ پی ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ بارشوں کا موجودہ سلسلہ 21 اگست تک وقفے وقفے سے جاری رہنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق متاثرہ اضلاع کی انتظامیہ کو امدادی سرگرمیاں تیز کرنے اور متاثرین کو فوری معاونت فراہم کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button