افغانستان
معاشی دباؤ اور تعلیم پر پابندی؛ مغربی کابل میں شیعہ لڑکی نے خودکشی کر لی
معاشی دباؤ اور تعلیم پر پابندی؛ مغربی کابل میں شیعہ لڑکی نے خودکشی کر لی
مغربی کابل کے "گل خانہ” علاقہ میں ایک شیعہ لڑکی نے خودکشی کر کے اپنی زندگی ختم کر لی۔
خبروں کے مطابق خاندانی دباؤ اور مشکل معاشی صورتحال اس اقدام کے اہم وجوہات میں شامل ہیں۔
مقامی ذرائع نے صحافیوں کو بتایا کہ لڑکیوں کی تعلیم پر پابندی اور جبری شادیوں نے ان کی مشکل صورتحال کو مزید بڑھا دیا ہے۔
ذرائع نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ چار برسوں کے دوران جوانوں اور نوجوانوں میں خودکشی کی شرح میں اضافہ ہے اور ایسے بہت سے واقعات میڈیا میں رپورٹ نہیں ہوئے ہیں۔
زندہ بچ جانے والی لڑکیاں سماجی اور خاندانی دباؤ کو کم کرنے کے لئے تعلیم اور معاشی مواقع پر فوری توجہ دینے کا مطالبہ کر رہی ہیں تاکہ اس طرح کا المیہ جاری نہ رہے۔