انڈونیشیا میں 6 شدت کے زلزلے سے درجنوں شہری زخمی، 2 کی حالت نازک
انڈونیشیا میں 6 شدت کے زلزلے سے درجنوں شہری زخمی، 2 کی حالت نازک
انڈونیشیا کے وسطی علاقے سولاویسی (Sulawesi) میں اتوار کو شدید زلزلہ آیا، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.0 ریکارڈ کی گئی۔
انڈونیشیا کی قدرتی آفات سے نمٹنے والی ایجنسی (BNPB) کے مطابق اس زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 29 افراد زخمی ہوئے، جن میں سے دو کی حالت نازک بتائی گئی ہے۔زلزلہ 10 کلومیٹر (6.21 میل) کی گہرائی میں آیا .
جس نے پوسو ریجنسی کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا۔زلزلے کے جھٹکے آس پاس کے علاقوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ تاہم، اب تک کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔
بی این پی بی نے ایک بیان میں کہا کہ ریسکیو ٹیمیں متاثرہ علاقوں میں موجود ہیں اور صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔انڈونیشیا ایک زلزلہ خیز خطے میں واقع ہے جسے ”پیسفک رنگ آف فائر“ کہا جاتا ہے۔
یہ زمین کے ایسے علاقوں میں شامل ہے جہاں مختلف ٹیکٹونک پلیٹس آپس میں ملتی ہیں، جس کے نتیجے میں یہاں اکثر زلزلے آتے رہتے ہیں۔