شام

دمشق کے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ میں مجالس اربعین حسینی منعقد

دمشق کے سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ میں مجالس اربعین حسینی منعقد

اربعین حسینی کے موقع پر دمشق کے علاقہ سیدہ زینب سلام اللہ علیہا میں حوزہ علمیہ زینبیہ کے حسینیہ میں منعقد مجلس عزا میں علماء، دانشوروں اور محبان اہل بیت علیہم السلام نے شرکت کی اور حضرت ابو عبداللہ الحسین علیہ  السلام  کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس مجلس عزا میں سیدہ زینب سلام اللہ علیہا علاقہ میں مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے نمائندہ حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ حسن عبدالہادی شہرستانی نے ان ایام کو یاد کرتے ہوئے فرمایا: یہ نورانی مجالس راہ حضرت سید الشہداء علیہ السلام کا تسلسل اور ان کے پیغام کی تجدید ہیں۔ یہ ایثار و عقیدت کا وہی پیغام ہے جو کربلا میں تجلی پایا۔

اس کے علاوہ خطیب حسینی شیخ محمد امامی نے اپنے خطاب میں تحریک عاشورہ کے پیغامات، تعلیمات اور مسلمانوں کی زندگیوں پر اس کے گہرے اثرات کی وضاحت کی۔

اسی طرح حسینیہ زینبیہ شعبہ خواتین میں بھی مجلس عزا منعقد ہوئی۔ جس میں مرثیہ خوانی اور نوحہ خوانی کے علاوہ حوزہ علمیہ کے استاد نے مجلس عزا کو خطاب کیا۔ آخر میں مومنات نے سینہ زنی کی۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button