سوئیڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
سوئیڈن میں مسجد کے قریب فائرنگ، 1 شخص جاں بحق، دوسرا زخمی
ملزم فائرنگ کے بعد فرار ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے، پولیس
سوئیڈن کے شہر اوریبرو میں مسجد کے قریب فائرنگ کا واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
مغربی زرائع ابلاغ کے مطابق سویڈن کے شہر اوریبرو میں نماز جمعہ کے وقت ایک مسجد کے قریب اس وقت فائرنگ کی گئی جب نمازی باہر آ رہے تھے۔ واقعے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہوگیا۔
پولیس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ ”ہم ابھی تک مسجد کے ساتھ کسی قسم کے تعلق کا پتہ نہیں چلا سکے ہیں، تاہم واقعہ مجرمانہ گینگ کی کارروائی لگتی ہے۔“
پولیس کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی شناخت نہیں ہوسکی تاہم کم از کم ایک مشتبہ شخص جائے وقوع سے فرار ہوتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔ پولیس نے اس کیس کو قتل اور اقدامِ قتل کے طور پر درج کیا ہے اور تحقیقات جاری ہیں۔
واضح رہے کہ حالیہ برسوں میں سویڈن میں قرآن کی بے حرمتی، مساجد کے باہر نفرت انگیز مظاہرے اور مسلمانوں کے خلاف نفرت پر مبنی جرائم میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیموں نے سویڈش حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ نفرت انگیز جرائم کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے اور مذہبی آزادی کے تحفظ کو یقینی بنائے۔