پاکستان

امریکہ نے پاکستان میں 2 سنی انتہا پسند گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکہ نے پاکستان میں 2 سنی انتہا پسند گروپوں کو دہشت گرد قرار دے دیا

امریکی وزارت خارجہ نے 2 انتہا پسند سنی گروپوں "بلوچستان لبریشن آرمی” اور اس کے مسلح ونگ "مجید بریگیڈ” کو دہشت گرد تنظیمیں قرار دے دیا ہے۔

شیعہ خبر رساں ایجنسی کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کا حوالہ دیتے ہوئے یہ گروہ متعدد مہلک حملوں کا ذمہ دار رہا ہے، جن میں 2024 میں کراچی ایئرپورٹ اور گوادر پورٹ کے قریب خودکش بم حملے، نیز مارچ 2025 میں جعفر ایکسپریس ٹرین پر قبضہ کرنا شامل ہے۔

اس حملے میں 31 افراد ہلاک اور 300 سے زائد مسافروں کو یرغمال بنا لیا گیا تھا۔

ان گروپس کو دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کے نتیجے میں ان پر اور ان سے وابستہ افراد پر مالی پابندیاں عائد کی جائیں گی۔

غور طلب ہے کہ بلوچستان لبریشن آرمی کو اس سے قبل 2019 میں امریکہ کے ساتھ ساتھ پاکستان اور برطانیہ میں بھی کالعدم تنظیم قرار دیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button