شیعہ مرجعیت

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی: شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ سے لے کر آج تک کے مشہور فقہاء کے مطابق شرعی وطن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور حقیقت میں وطن عرفی وطن ہے

شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ سے لے کر آج تک کے مشہور فقہاء کے مطابق شرعی وطن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور حقیقت میں وطن عرفی وطن ہے: آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی

مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کا روزانہ کا علمی جلسہ حسب دستور پیر 16 صفر 1447 ہجری کو منعقد ہوا۔ جس میں گذشتہ جلسات کی طرح حاضرین کے مختلف فقہی سوالات کے جوابات دیے گئے۔

اس جلسہ میں آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے منتخب وطن اور شرعی وطن کے سلسلہ میں ایک سوال کے جواب میں فرمایا: شرعی دلیلوں میں کوئی منتخب وطن نہیں ہے صرف دلائل میں یہ بتایا گیا ہے کہ انسان پر روزہ واجب ہے اور اگر وہ مسافر ہو تو روزہ نہ رکھے اور نماز کے لئے عام حالات میں چار رکعت اور سفر کی حالت میں دو رکعت ہے۔

معظم لہ نے کچھ ایسے لوگوں کا ذکر کرتے ہوئے جو کچھ برسوں کے لئے پڑھائی یا کام کے لئے دوسرے شہر جاتے ہیں، فرمایا: یہ مسئلہ کتاب جواہر الکلام میں بیان ہوا ہے لیکن مرحوم آقا رضا ہمدانی نے کتاب الصلاۃ میں تفصیل کے ساتھ ذکر کیا ہے کہ مثلا اگر کوئی شخص کسی شہر میں چند ماہ قیام کے لئے جائے تو اسے مسافر کہا جاتا ہے۔ لیکن اگر وہ طویل مدتی قیام کے لئے ایک یا دو سال یا اس سے زیادہ کے لئے، تعلیم حاصل کرنے یا کام کرنے کے لئے جاتا ہے تو وہ اب سفر نہیں کرتا تو اسے مسافر نہیں کہا جاتا۔ لہذا ایسی حالت میں اسے روزہ رکھنا چاہیے اور نماز مکمل پڑھے۔

انہوں نے شرعی وطن اور منتخب وطن پر تاکید کرتے ہوئے فرمایا: ایسے معاملات میں معیار یہ ہے کہ آیا اس کی رہائش کو سفر کہیں گے یا نہیں لہذا اگر کوئی کسی شہر میں مسافر نہ کہا جائے چاہے اس شہر میں پیدا ہوا ہو اور 50 سال وہاں رہا ہو۔ یا وہ کئی سال کسی دوسرے شہر میں رہنے کا ارادہ رکھتا ہو تو اس پر مسافر کا حکم نہیں ہے۔

آیۃ اللہ العظمیٰ شیرازی نے مزید فرمایا: شیخ مفید رحمۃ اللہ علیہ اور شیخ طوسی رحمۃ اللہ علیہ سے لے کر آج تک کے مشہور فقہاء کے مطابق شرعی وطن نام کی کوئی چیز نہیں ہے اور حقیقت میں وطن عرفی وطن ہے یعنی وہ جگہ جہاں کوئی انسان رہتا ہے۔

واضح رہے کہ مرجع عالی قدر آیۃ اللہ العظمیٰ سید صادق حسینی شیرازی دام ظلہ کے یہ روزانہ علمی نشستیں قبل از ظہر منعقد ہوتی ہیں، جنہیں براہ راست امام حسین علیہ السلام سیٹلائٹ چینل کے ذریعے یا فروکوئنسی 12073 پر دیکھا جا سکتا ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button