عراق
پبلک ٹرانسپورٹ ہی استعمال کریں: عراقی سیکیورٹی کمیٹی کا زائرین کو مشورہ
پبلک ٹرانسپورٹ ہی استعمال کریں: عراقی سیکیورٹی کمیٹی کا زائرین کو مشورہ
عراق میں لاکھوں زائرین کے لئے سپریم سیکیورٹی کمیٹی نے زائرین اربعین پر زور دیا ہے کہ وہ صرف پبلک ٹرانسپورٹ سے کربلا جائیں اور پرائیویٹ گاڑیاں استعمال نہ کریں۔
سرکاری عراقی خبر رساں ایجنسی (واع) کے مطابق کمیٹی کے ترجمان نے اعلان کیا کہ کربلا معلی میں بڑی تعداد میں پرائیویٹ کاروں کو رکھنے کی گنجائش نہیں ہے اور اس پابندی سے ٹریفک کو کم کرنے اور زائرین کے گزرنے میں آسانی ہوگی۔
مڈل ایسٹ نیوز کے مطابق انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ یہ اقدام اربعین سیکورٹی اور سروس پلان کی کامیابی کو یقینی بنائے گا کہ زائرین کرام اپنے راستے پر سکون اور آسانی کے ساتھ سفر کر سکیں۔