الشیب – چذابه بارڈر سے روزانہ 26 ہزار اربعین زائرین کی آمد
الشیب – چذابه بارڈر سے روزانہ 26 ہزار اربعین زائرین کی آمد
عراق کے الشیب سرحدی گزرگاہ کے ڈپٹی ڈائریکٹر احمد جاسم نے "مڈل ایسٹ نیوز” کو بتایا کہ روزانہ 25 سے 26 ہزار زائرین اس گزرگاہ سے داخل ہوتے ہیں، جن میں زیادہ تر شام کے وقت آتے ہیں۔
عراقی سرکاری خبررساں ادارے کے مطابق، بارڈر اتھارٹی نے زائرین کے داخلے میں سہولت کے لیے 128 کاؤنٹر قائم کیے ہیں، جن میں 118 ایرانی زائرین کے لیے اور 10 پاکستانی زائرین کے لیے مختص ہیں۔
الیکٹرانک ویزا سسٹم بھی فعال کر دیا گیا ہے تاکہ انتظار کے وقت کو کم کیا جا سکے۔
مزید برآں، زائرین کی سہولت کے لیے ایئر کنڈیشنڈ ہالز اور اضافی ٹھنڈے کمروں کا انتظام کیا گیا ہے۔
پبلک آرڈر فورسز نے گزرگاہ کے اہم مقامات اور کربلا جانے والے راستوں کی سکیورٹی سنبھال رکھی ہے۔
گزرگاہ پر 60 سے زائد خدمت گاہیں بھی سرگرم ہیں جو مفت کھانا، پانی اور بنیادی ضروریات فراہم کرتی ہیں۔