افریقہ

کانگو میں باغیوں کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کا دردناک قتل عام

کانگو میں باغیوں کے ہاتھوں سینکڑوں شہریوں کا دردناک قتل عام

اقوام متحدہ نے بتایا کہ مشرقی جمہوریہ کانگو کے شمالی کیوو صوبہ میں جولائی میں M23 باغی گروپ کے حملوں میں 48 خواتین اور 19 بچوں سمیت کم از کم 319 شہری بے دردی سے مارے گئے۔‌

شیعہ خبر رساں ایجنسی نے الجزیرہ کے حوالے سے بتایا کہ ایک اور حملے میں ADF باغی گروپ نے صوبہ ایتوری میں ایک چرچ پر حملہ کیا جس میں 43 افراد ہلاک اور درجنوں بچوں کو اغوا کر لیا۔‌

اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر تورک نے ان کاروائیوں کو خوفناک قرار دیتے ہوئے تشدد کے فوری خاتمے اور قصور والوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے کا مطالبہ کیا۔‌

اقوام متحدہ اور انسانی حقوق کے کارکنوں نے کانگو کی حکومت سے فیصلہ کن کاروائی اور اس طرح کے سانحات کو دوبارہ ہونے سے روکنے کے لئے عالمی برادری سے فوری مدد کا مطالبہ کیا۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button