ماتمی انجمنیں اور حسینی شعائر

اربعین حسینی کے موقع پر ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے "حسینی پیرامیڈک” ورکشاپ کا انعقاد

اربعین حسینی کے موقع پر ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام کی جانب سے "حسینی پیرامیڈک” ورکشاپ کا انعقاد

جیسے جیسے ایام اربعین حسینی 1447 ہجری نزدیک آ رہا ہے، لاکھوں زائرین پیدل کربلا کی جانب بڑھ رہے ہیں۔ ثقافتی فلاحی ادارہ مصباح الحسین علیہ السلام نے اس موقع پر حسینی پیرامیڈک خصوصی ورکشاپ کا انعقاد کیا ہے۔

یہ ورکشاپ "راہ ترقی” پروگرام کے فریم ورک کے اندر شروع کی گئی ہے۔ جس کا مقصد رضاکار ریسکیورز کو کربلا معلی کی جانب جانے والے راستوں پر ابتدائی طبی امداد اور طبی خدمات فراہم کرنے کی تربیت دینا ہے۔

منتظمین کے مطابق تجربے کار انسٹرکٹرز کی نگرانی میں اس کورس کے شرکاء نے ہنگامی حالات سے نمٹنے اور فوری اقدامات کرنے کے لئے ضروری تربیت حاصل کی ہے۔

یہ پروگرام زیارت اربعین کے دوران تربیت یافتہ امدادی دستوں کی بڑھتی ہوئی ضرورت کے سلسلہ میں ہے تاکہ اس روحانی سفر کے دوران زائرین کی صحت کو یقینی بنانے کے لئے اقدام کیا جائے۔ جو پیدل چلنے والوں کی خدمت اور طبی رضاکارانہ ثقافت کو فروغ کے سلسلہ میں ادارے کی جاری کوشش ہے۔

متعلقہ خبریں

جواب دیں

Back to top button